ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہی حکومت: یوگی 

کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہی حکومت: یوگی 

Sun, 23 Jun 2019 11:26:11    S.O. News Service

گورکھپور (اتر پردیش)،23/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے کسانوں کو خود بھی تیار ہونا ہوگا۔یوگی نے مدن موہن مالویہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، گورکھپور میں سی آئی آئی اور محکمہ زراعت میں منعقد کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیر اعظم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے کسانوں کو خود بھی تیار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش جیسے پردیش کی ایک بڑی آبادی زراعت پر منحصر ہے۔بیداری اور جدید ٹیکنالوجی کی غیر موجودگی میں کسانوں کو متعدد مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے وزیر اعظم نے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔یوگی نے کہا کہ اتر پردیش میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ کسانوں کو اس طرح کے منصوبے سے فائدہ پہنچایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کسان بہبود کی کئی اسکیمیں نافذکی ہیں۔کسان احترام فنڈ کے ذریعے تمام کسانوں کو چھ ہزار روپے سالانہ دینے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کسانوں کو فصل لاگت کا ڈیڑھ گنا دام دینے کا بندوبست بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہواہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زراعت کے ساتھ ساتھ گلہ، ڈیری صنعت، باغبانی، سبزیوں کی پیداوار، پولٹری، مچھلی کاشتکاری وغیرہ کے ساتھ جڑنا ہوگا تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کسان سب سے بڑا زراعت سائنسی ہے لہٰذا کسانوں کو اپنے تجربات محکمہ زراعت کے ساتھ اشتراک کرنا چاہئے تاکہ ان کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ کام کیے جاسکیں۔


Share: